30 نومبر، 2016، 1:45 PM

ہندوستان میں شدید دھند سے ٹرینوں اور پروازوں کی آمدورفت متاثر

ہندوستان میں شدید دھند سے ٹرینوں اور پروازوں کی آمدورفت متاثر

نئی دلی سمیت ہندوستان کے شمالی حصوں میں شدید دھند کے نتیجے میں حد نگاہ متاثر ہونے سے ٹرینوں اور پروازوں کی آمدورفت متاثر ہو کررہ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نئی دلی سمیت ہندوستان کے شمالی حصوں میں شدید دھند کے نتیجے میں حد نگاہ متاثر ہونے سے ٹرینوں اور پروازوں کی آمدورفت متاثر ہو کررہ گئی ہے۔ نئی دلی، اتر پردیش، ہریانہ، پنجاب اور راجستھان کے کچھ حصوں میں آج صبح شدید دھند چھائی رہی، حد نگاہ کم ہونے سے دلی اور لکھنؤ میں پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں، نئی دلی آنے والی ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر رہی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید دھند کا یہ سلسلہ آئندہ چھ روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

News ID 1868670

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha